ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کشمیر میں پیر سے کھلیں گے اسکول کالج، مرحلہ وار ہٹائی جائیں گی پابندیاں 

کشمیر میں پیر سے کھلیں گے اسکول کالج، مرحلہ وار ہٹائی جائیں گی پابندیاں 

Fri, 16 Aug 2019 22:37:23    S.O. News Service

سر ی نگر 16اگست (آئی این ایس انڈیا) مرکزی حکومت کی طرف جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو غیر مؤثر کئے جانے کے تقریبا دو ہفتے بعد ریاست میں حالات معمول ہوئے ہیں۔ ریاست کے چیف سکریٹری نے جمعہ کو پریس کانفرنس کے دوران اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں پیر سے مرحلہ وار طریقے سے اسکول کھولیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں سرکاری دفتر آج سے ہی کھل گئے ہیں، مواصلاتی خدمات بھی آہستہ آہستہ شروع کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کے بعد ہی کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی خبر نہیں آئی ہے، کہیں بھی جان و مال کا نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کو شدید چوٹ آئی۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ ریاست کے 12 اضلاع میں عام طور پر کام کاج جاری ہے۔ صرف 5 اضلاع میں محدود پابندیاں نافذ ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ:’مرکزی حکومت کے فیصلے کو لاگو کرنے کے بعد سرحد پار دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ کو چند قدم احتیاط کے طور پر کرنے پڑے۔ ریاست میں صورتحال کنٹرول میں رہی، کیونکہ ہمارے پاس قابل اعتماد اطلاعات تھیں کہ کچھ دہشت گرد تنظیم آنے والے وقت میں کشمیر پر حملہ کر سکتی تھی۔ آرٹیکل 370 غیر مؤثر کئے جانے کے ایک ہفتے بعد ہی پورے جموں سے دفعہ 144 ہٹا لی گئی تھی۔ سخت سیکورٹی کے درمیان وہاں اسکول اور کالج بھی کھلنے لگے تھے۔ تاہم وادیئ کشمیر کے کئی علاقوں میں جھڑپ کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وادی میں صورتحال کنٹرول میں ہے اور کسی بھی سنگین تشدد کی خبر نہیں ہے۔  


Share: